ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: بی جے پی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ نے نظم ونسق پر اٹھائے سوال ،نتیش ریاست کو جنگل راج میں جانے سے روکیں

بہار: بی جے پی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ نے نظم ونسق پر اٹھائے سوال ،نتیش ریاست کو جنگل راج میں جانے سے روکیں

Thu, 14 Jan 2021 21:17:57    S.O. News Service

پٹنہ ،14؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) بہار میں بی جے پی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ نے ریاست میں نظم ونسق پر سوال اٹھایا ہے۔ بیگوسرائے پہنچے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے پٹنہ میں انڈگو منیجر کے قتل کے سوال پر بہار میں نظم ونسق کی صورتحال پر سوال اٹھایا ہے۔راکیش سنہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار بہار کو جنگل راج میں جانے سے روکیں۔

راکیش سنہا نے کہا کہ لوگ لالو کے جنگل راج سے نجات حاصل کرنے کے بعد نتیش کے راج میںآئے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ نتیش کمار ایک اچھے وزیراعلیٰ ہیں اور مجرموں کو جلد پکڑ لیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں ۔ تاہم رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے بہار میں 5 سال تک حکومت چلنے کا دعوی کیا اور کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو میں ایک اٹوٹ اتحاد ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے کی پارٹیوں کا نتیش کمار پر بہت اعتماد ہے۔


Share: